Maktaba Wahhabi

1094 - 2029
سالانہ رقم پر کھیت پیداوار کے لئے دینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید نے اپنا کھیت بکر کو اس شرط پر دیا ۔ اس کی پیداوار سود و زیاں سےکچھ سروکار نہیں مگر ہم کوسالانہ اتنا پیسہ دے دے ۔ آیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ۔ ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ کرایہ اراضی کی صورت ہے جوجائز ہے حدیثوں میں اس کا جواز آیا ہے۔  (اہلحدیث 3 جمادی الاول 1342ہجری) تشریح اراضی کو روپے پیسے کے عوض کرایہ پر اٹھانے کی حدیث سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے بروایت مسند احمد وغیرہ نیل لاوطار جلد 5 ص 236 پرموجود ہے۔  (مولف) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 357
Flag Counter