Maktaba Wahhabi

1096 - 2029
غیر مسلم سے سودا کرنا جائز ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اشیاء خوردنی اگر مسلمان کے ہاں سے نہ مل سکیں یا ملیں مگر گراں ملیں تو اس صورت میں ہندودوکاندار سے خرید سکتا ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خوردنی اشیاء میں دوکاندار کی طرف سےنجاست کا یقین اور گمان نہ ہو۔ تو غیر مسلم سے خریدنے اور کھانے میں حرج نہیں واللہ اعلم۔  (6 1 فروری 1940ء)   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 359
Flag Counter