Maktaba Wahhabi

1098 - 2029
دارالاسلام دارالحرب کی کیا تعریف ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ دارالاسلام دارالحرب کی کیا تعریف ہے؟  ہندوستا ن کسں قسم سے ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! دارالاسلام وہ ملک ہے ۔ جہاں ادائے ارکا ن اسلام کی آزادی ہو۔ حدود شر عیہ جاری ہوں ۔  جیسے آج کل حجا ز۔  نجد۔ وغیرہ دارالحرب وہ ہے ۔ جس کا با دشاہ غیر مسلم ہو ۔ اور مسلم حکومت سے اس کی جنگ ہو۔ ہندوستان نہ دارالاسلام ہے ۔ نہ دارالحرب بلکہ بقو ل مولا نا محمد حسین بٹالوی مرحوم دارالسلام ہے۔  (اہلحدیث 17مارچ 1932ء)   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 360
Flag Counter