Maktaba Wahhabi

1110 - 2029
ساڑیوں کا بچنا منع نہیں ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اکثر ہندو لوگ اپنی لڑکیوں کی شادی میں سبز پاتل یعنی چھوٹی ساڑیاں شگون نیک سے خریدتے ہیں اور دلہن کو پہلے رسم شادی میں اس کو استعمال کراتے ہیں ،اس لیے سبزپاتل کا بنوانا اور خرید کرنا ازردئے شرع کیا حکم ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ساڑیوں کا بیچنا منع نہیں خریدنے والے کی نیت ہو یا بداس کا اثر بیع پر نہیں جیسے ریشمی کپڑا بیچنا جائز ہے کوئی اسے اپنے استعما ل کے لئے خریدے تو یہ اس کا اپنا فعل ہے، (اہلحدیث ذی الحجہ ۱۳۳۸ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 390
Flag Counter