Maktaba Wahhabi

1114 - 2029
ایک ناجائز بیع السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید نے اپنا مکان اپنے چچا عمر کو ہبہ کر دیا اور قبضہ مالکا نہ بھی دے دیا عرصہ آٹھ سال کے بعد عمر، (موہوب) نے بحق خالد بیع رجسٹری کر دیا اس کے بعد زید نے بھی مکان موہونہ کسی اور کے حق میں بیع کر دیا ، ازروئے شرع شریف مکان مو ہوبہ کا مالک زید ہے یا عمر ؟ اور کس کی بیع صحیح ہوئی ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مکان کا مالک مو ہو بہ ہے جب کہ وہ با قبضہ ما لک بھی ہو چکا ہے اب واہب کو کوئی اختیا ر نہیں کہ اس مکان کو بیع وغیرہ کرے اور نہ ہی واپس لے سکتا ہے حدیث میں آیا ہے کہ ہبہ کو واپس لینے والا کتے کی طرح بے جوقے کر کے کھا لیتا ہے ، واللہ اعلم.  (اہلحد یث امرت سر ۱۵نومبر۱۹۳۵؁ء) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 392
Flag Counter