Maktaba Wahhabi

1122 - 2029
دباغت سے پہلے چمڑا مروار کی بیع جائز ہے یا نہیں ؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ دباغت سے پہلے چمڑا مروار کی بیع جائز ہے یا نہیں ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! دباغت سے پہلے مروار کے چمڑے کی بیع کرنے میں اختلاف ہے ایک قول جواز کا بھی ہے،  (شرح مسلم للنووی )  میں بھی اس کو جائز سمجھتا ہوں البتہ استعمال اس کا دباغت پر موقوف ہے،  (اہلحدیث ۱۴جنوری ۱۹۴۴؁ء) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 401 محدث فتویٰ
Flag Counter