Maktaba Wahhabi

1124 - 2029
گائے وغیرہ ادھیارے دیتے ہیں جائز ہے یا نہیں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ گائے وغیرہ ادھیارے دیتے ہیں جائز ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جائز ہے منع کی کوئی دلیل نہیں،  (۳۱مارچ ۱۹۱۶ء؁) تشریح:۔  کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں منگالہ میں دستور ہے کہ بچھڑا خریدنےکےبعد دوسرے کو دے دیتے ہیں ، جب وہ بڑا ہو جاتا ہے تو خریدنے والا اس کو بیچ کر پوری قیمت کے دو حصے کرکے ایک حصہ خود اور ایک حصہ پالنے ؤالے کو ، یا بعد اصل قیمت کے ایک حصہ خود لیتے ہیں اور ایک حصہ پالنے والے کو دیتے ہیں پس یا جائز ہے یا نہیں؟ الجواب :۔  معاملہ مذکورہ جائز ہے ، کیوں کہ یہ منجملہ صور شرکت کہ ہیں اور شرکت کا جواز نصوص کثیر سے ثابت ہے ، عن ابی ہریرۃرضی اللہ تعالی عنہ مر فو عاً قال اللہ تعالیٰ اناثالث الشریکین الحدیث اخرجہ ابوداؤد اور کوئی وجہ اس کی ممانعت کی پائی جاتی ، ونیز حدیث المسلمون علی شہر و طہم الحد یث اخرجہ الترمذی وغیرہا  اس کی صحت و جواز پر وال ہے اللہ اعلم،  (سید محمد نذیر حسین )    (فتاوی نذیر یہ ج نمبر۷۸)   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 402
Flag Counter