Maktaba Wahhabi

1139 - 2029
احتکار کا مفہوم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہمارے ملک میں ایک سال میں دو وقت اناج کی فصل ہوتی ہے فصل کٹنے کے وقت پر رعیت لوگ اپنے حسب ضرورت اناج رکھ کر بچت اناج کو فروخت کر دیتے ہیں اس وقت تمام تاجر لوگ اس اناج کو خریدتے ہیں میں بھی خریدتا ہوں چند دن بعد جب کچھ نافع سے بھاؤ آتا ہے توکچھ نہ کچھ نفع یا اپنا اصل مبلغ وصول ہونے تک اس اناج کو ٹھہرا  کر فروخت کردیتا ہوں خاص کر قیمت کو بڑھانے کے خیال سے روکتا نہیں اور اتنے دن ٹھہرا کرفروخت کرنا کرکے کوئی میعاد بھی مقرر نہیں کرتا کبھی نقصان بھی ہو جاتا ہے یہ تجارت جائز ہے یا نہیں ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! صورت مرقومہ جائز ہے حدیث شریف میں احتکار سے منع آیا ہے احتکار اس صورت کو کہتے ہیں جس میں غلہ روکنے سے آبادی میں قحط پڑ کر تکلیف ہو معمولی موسمی اتار چڑھا ؤسے فائدہ اٹھانا جائز ہے اگر یہ نہیں تو پھر تجارت کون کرے گا ۔     (۸فروری ۳۵ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 424
Flag Counter