Maktaba Wahhabi

1146 - 2029
اجارہ پر کھیت دینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اجارہ پر کھیت لینا یا اس کا غلہ کھانا کیسا ہے جب کہ مالک کو مال گذاری کھیت کا خود اجارہ دار دیتا ہےاور خود جوبوتا ہے تو اس قسم کا اجارہ یا رہن خریدنے کا کیا حکم ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! زمین کو اجارہ یا گرو کے طریق پر لینا جس میں مالک کو بھی حصہ دیا جائے جائز ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں ایسا ہؤا بعض حدیثوں میں جو اجارہ پر زمین دینے سے ممانت آئی ہےاس سے مراد بالکلیہ ممنوع یا حرام نہیں بلکہ یہ مطلب ہے کہ کسی غریب مسلما ن کو استعمال کے لئے زمین مفت دےدے تو افضل ہے،  (۱۷دسمبر۱۹۳۷ء؁) شرفیہ:۔  اجارہ کا جواب صحیح ہے گردی کا نہیں اس میں اجمال ہے اور شبہ حرمت لہذا ممنوع ہے،  (ابو سعید شرف الدین دہلوی) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 426
Flag Counter