Maktaba Wahhabi

1152 - 2029
شرابی سے تجارت کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید کپڑے کی تجارت کرتا ہے اور خصوصاً اس کے خریدار اسنتال اور پہاڑیئے ہیں یہ لوگ گا ہے بگا ہے شراب پی کر زید مذکور کی دوکان پر آتے ہیں جس کے باعث زید کو سخت نفرت وکراہمت ہوتی ہے لہذا ایسے لوگوں کے ساتھ خرید و فروخت کرنا تقوی کے خلاف ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ایسے لوگوں سے خرید وفروخت جائز ہے ہاں نرمی سے نصیحت کرتا رہے قرآن مجید میں ارشاد ہے ، وَمَا عَلَی ٱلَّذِینَ یَتَّقُونَ مِنْ حِسَابِہِم مِّن شَیْءٍ وَلَـٰکِن ذِکْرَ‌یٰ لَعَلَّہُمْ یَتَّقُونَ.  (۱۹ربیع الاول ۵۷ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 430
Flag Counter