Maktaba Wahhabi

1162 - 2029
قیمت میں ردوبدل السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ  ایک مسلما ن دکاندار کے لئے یہ بات جائز ہے کہ ایک چیز کی اصل قیمت سے ڈیوڑھی،  ( گنی) قیمت کرے اور جتنے پر گاہک راضی ہو جائے اس سے لے لیوے اور ایک ہی چیز کی رقم ایک آدمی سے ایک روپیہ اور دوسرے سے بارہ آنے اور تیسرے سے آٹھ آنے لے لیوے ۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! قیمت میں دروبدل جائز ہے ذیادہ کہہ کر کم کر سکتا ہے مگرہک کو دھوکہ نہ دے یوں نہ کہے کہ میری خرید اتنی ہے حالانکہ اصل میں ایسا نہ ہو  ،  (۹فروری۱۹۲۰ء؁)   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 433
Flag Counter