Maktaba Wahhabi

1176 - 2029
بیع مسلم سونا و چاندی میں جائز ہے یا نہیں ؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بیع مسلم سونا و چاندی میں جائز ہے یا نہیں ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بیع مسلم میں دام پہلے دےکر چیز پیچھے لی جاتی ہے اور سونے چاندی میں ایسا کرنا جائز نہیں کیونکہ وہ بیع صرف ہے بیع صرف میں دست و بدست لیا جاتا ہے ،  (۳۰ربیع الثانی ۱۳۳۸ء؁)   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 441
Flag Counter