Maktaba Wahhabi

1177 - 2029
مکان ناجائز روپے سے تعمیر کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے ایک مکان نا جائز روپے سے تعمیر کرایا ، اب جس شخص کو یہ علم ہو،  کہ یہ مکان نا جائز روپے سے تعمیر کرایا گیا ہے اس کو اس مکان میں کرایہ دے کر رہنا ، اور اس میں نماز پڑھنا جائز ہے کہ نہیں ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مالک مکان متغلب ہے اس کا حکم یہ ہے کہ کرایہ دار بالعوض رہے تو اس کو جائز ہے مالک گنہگار ہے یہ مضمون حدیث ہل ترک عقیل شیئاً سے ماخوذ ہے، واللہ اعلم، (۱۶شوال ۳۵ء؁)     فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 441
Flag Counter