Maktaba Wahhabi

1198 - 2029
جو مسلمانوں مال رکھ کر کسی مسلمان کی عزت نہیں بچاتا..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جو مسلمانوں مال رکھ کر کسی مسلمان کی عزت نہیں بچاتا  حالانکہ وہ مسلمان زیور،  قرآن و حدیث ضمانت و گرد میں دیتا ہے ، وہ مالدار خدا کے نزدیک کیسا ہے،  (علی حسن خان از بر ہنڈہ )  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! قرض خواہ کو قرض دینا دینے والے کی رائے پر ہے اس لئے اس امر میں فتوی شرعی یہی ہے کہ حتی الوسع مسلمان ، مسلمان کی امانت کرے تو اجر عظیم کا حق دار ہو گا لیکن سوال سے یہ معلوم نہیں ہوا کہ قر ض خواہ کیسا ہے ادا کرنے والا ہے یالے کر کھا ہی جاتا ہے اس لئے جب تک اس کا حال معلوم نہ ہو، فتوی مکمل نہیں ہو سکتا ، اللہ اعلم  (۹ستمبر ۱۹۳۸ء؁)   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 469
Flag Counter