Maktaba Wahhabi

1303 - 2029
اب وہ پیسے ورثاء لے سکتے ہیں یا نہیں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک آدمی کا باپ فوت ہو گیا ہے اور اس کی جائیداد میں سود کے پیسے ہیں۔ اب وہ پیسے ورثاء لے سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں لے سکتے تو کیا کریں؟  (ضیاء اللہ ، اوکاڑہ)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: [وَاِنْ تُبْتُمْ فَلَکُمْ رُئُ وْسُ اَمْوَالِکُمْ}[البقرۃ:۲۷۹] [’’ہاں اگر توبہ کر لو تو تمہارا اصل مال تمہارا ہی ہے۔‘‘]تو اس آیت کریمہ کے مد نظر ورثاء سود کے پیسے واپس کر دیں اور باقی جائیداد کتاب و سنت کے مطابق تقسیم کر لیں۔                                         ۲۶/۲/۱۴۲۱ھ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 497
Flag Counter