Maktaba Wahhabi

1306 - 2029
(09) دودھ یا شربت یا گھی گرم شدہ میں ناپاکی پڑ جائے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اگر دس یا پندرہ یا بیس سیر دودھ یا شربت یا گھی گرم شدہ میں ناپاکی پڑ جائے۔ تو کیا سب خراب تصورہوگا۔ یا کیا کیا جائے۔ قرآن وحدیث سے جواب دیا جائے۔ ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حدیث شریف میں آیا ہے۔ اگر گھی گرم میں چوہا پڑ جائے تو اس کے نزدیک نہ جاؤ۔ چنانچہ حدیث شریف کے الفاظ یہ ہیں۔ وان کان مائعا فلا تقربوہ (ابو داؤد)  اگر پگھلا ہوا (گھی ہو)  تو اس کے نزدیک نہ جاؤ۔ یہی حکم شربت اوردودھ کا ہے۔ 11 نومبر 1938ء)   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 01 ص 486
Flag Counter