Maktaba Wahhabi

1319 - 2029
سیندھی کی حملی حرام ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید ایک گھوڑا گاڑی کے ذریعہ سے اپنی روزی کماتا ہے اور اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ سیندھی کے پیسے جس میں سیندھی بھری ہوتی ہے ایک مقام سے دوسرے مقام کو لے جایا کرتا ہے جواب طلب صرف یہ بات ہے کہ ازردئے شرع شریف اس کی مزدوری جائز ہے یا ناجائز ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سیندھی اگر نشہ آور ہے تو اس کی حمالی کرنا یعنی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا حرام ہے حدیث شریف میں اس پر لعنت ہے واللہ اعلم.،  (۵محرم ۳۹ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 426
Flag Counter