Maktaba Wahhabi

1322 - 2029
حرام شئے کی بیع بھی حرام ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا اسلام مسلمانوں کو شراب اور خیز کا گوشت فروخت کرنے کی کسی حالت میں اجازت دیتا ہے ؟  یہاں پر ایک مسلمان نے خور دو نوش کی دکان کھول رکھی ہے جس میں وہ شراب اور خیز یر کا گوشت بھی فروخت کرتا ہے اعتراض کرنے پر جواب دیتا ہے کہ میں نے یہ دو چیزیں صرف غیر مسلم گاہکوں کو ہاتھ میں رکھنے کے لئے رکھی ہیں،  (خواجہ ضیاء الدین گنائی،  (ازافریقہ)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جو چیز حرام ہے اس کی بیع بھی قطعی حرام ہے چاہے یہ کافروں کے پاس ہی فروخت کی جائے حدیث شریف میں آیا ہے ، عن جابرانہ سمع رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ سلم یقول عام الفتح وہو بمکة ان اللہ و رسولہ حرم بیع الخمر و الخنز یرد الا صنام الخ.  (مشکوة شریف باب الکسب و طلب الحلال)  (۶شوال ۱۳۲۵ء؁)   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 458
Flag Counter