Maktaba Wahhabi

1433 - 2029
(431) ایسے ہوٹلوں میں کام جن میں شراب اور سور کا گوشت پیش کیا جاتاہو السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ والصلاةوالسلام علی رسولہ وآلہ وصحبہ وبعد: بحوث  علمیہ وافتاء  کی فتویٰ کمیٹی  نے اس سوال کا جائزہ لیا ' جو جناب چیئر مین کی خدمت  میں نبیل  بن عبداللہ شاہین کی طرف سے حوالہ نمبر 204 مورخہ 9/2/1402ھ کو پیش کیا  گیا تھا اور جس میں لکھا ہے: میں یہاں ہالینڈ میں کام کرتا ہوں اور الحمدللہ ایک مسلمان اور دیندار  نوجوان ہوں لیکن  یہاں اکثر وبیشتر ایسے کام ملتے ہیں 'جن کا تعلق  شراب سے ہے یا ایسے ہوٹلوں سے جن  میں  دوسرے  گوشت  کے ساتھ خنزیر  کا گوشت  بھی پکایا جاتاہے۔کیا ایسے ہوٹلوں میں ان برتنوں کے دھونے  کا کام کیا جاسکتا ہے'جن میں خنزیر  کا گوشت تیار کیاجاتا ہو؟ راہنمائی فرمائیں۔اللہ  تعالیٰ ہمیں اور آپ کو  توفیق عطا فرمائے اور جزائے خیر سے نوازے ۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کمیٹی نے اس سوال کا  حسب ذیل  جواب دیا: آپ  کے لیے ایسے مقامات  پر کام کرنا جائز نہیں ہے 'جہاں شرابیں بیچی جاتی  یا پینے والوں کو پیش کی جاتی ہوں اور نہ ان ہوٹلوں  میں کام کرنا  جائز ہے'جہاں کھانے  والوں کو  خنزیر  کا گوشت  پیش کیا جاتا ہو یا آپ اسے خریداروں  کو فروخت کریں خواہ اس کے ساتھ  دوسرے  گوشت  اور دوسرے کھانے بھی موجود  ہوں اور خواہ  آپ کا کام بیچنے  کا ہو یا کھانے والوں کی خدمت  میں صرف  پیش کرنے کا یا برتنوں  کو دھونے کا کیونکہ یہ گناہ اور ظلم  کی باتوں میں تعاون ہے اور اس سے اللہ تعالیٰ نے منع کرتے ہوئے فرمایا ہے: ﴿وَلا تَعاوَنوا عَلَی الإِثمِ وَالعُدو‌ٰنِ ۚ...﴿٢﴾... سورةالمائدة "اورتم  گناہ  اور ظلم  کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کیا کرو۔"  اور ایسی بات بھی نہیں کہ آپ  اس کے لیے مجبور  اور مضطر  ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی زمین بہت وسیع ہے 'مسلمانوں کے بہت سے ملک  ہیں لہذا مسلمانوں  کی جماعت  کے ساتھ مل کر  کسی ایسے ملک  میں کام کریں'جہاں جائز کام میسر ہو'ارشاد  بارے تعالیٰ ہے: ﴿وَمَن یَتَّقِ اللَّہَ یَجعَل لَہُ مَخرَ‌جًا ﴿٢﴾ وَیَر‌زُقہُ مِن حَیثُ لا یَحتَسِبُ ۚ وَمَن یَتَوَکَّل عَلَی اللَّہِ فَہُوَ حَسبُہُ ۚ إِنَّ اللَّہَ بـٰلِغُ أَمرِ‌ہِ ۚ قَد جَعَلَ اللَّہُ لِکُلِّ شَیءٍ قَدرً‌ا ﴿٣﴾... سورةالطلاق 'اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا تو  وہ اس کے لیے  (رنج ومحن سے)نجات کی صورت  پیدا کردے گا اور  اس  کوایسی جگہ سے رزق  دےگا جہاں سے (وہم و) گمان بھی نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسہ  رکھے گا تو وہ اس  کو کفایت  کرے گا۔اللہ اپنے کام کو(جو وہ کرنا چاہتاہے) پورا کردیتا ہے 'اللہ نے ہر چیز  کا اندازہ  مقرر کر رکھا ہے۔" اور فرمایا: ﴿وَمَن یَتَّقِ اللَّہَ یَجعَل لَہُ مِن أَمرِ‌ہِ یُسرً‌ا ﴿٤﴾... سورةالطلاق "اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا تو  اللہ اس کےکام  میں سہولت  پیدا کرے گا۔" ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص331
Flag Counter