Maktaba Wahhabi

1438 - 2029
(442) آپ اس مال کے مستحق نہیں ہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مجھے اور میرے رفیق  کار  کی طرف  سے ایک  علاقے میں چار دن  کے لیے بھیجنے کا فیصلہ ہوا ۔میرا یہ دوست  تو چلاگیا لیکن  میں نہیں گیا اورا پنی جگہ پر کام  کرتا رہا لیکن کچھ عرصے بعد میں نے  اس کا معاوضہ وصول کرلیا تو کیا اسے اپنے  لیے استعمال کرنا جائز  ہے اور اگر  جائز نہیں تو کیا اسے اس دفتر  کی ضروریات پر خرچ  کرنا جائز ہے'جس میں میں کام کرتا ہوں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ کے لیے واجب ہے کہ اس رقم  کو واپس  کردیں کیونکہ ڈیوٹی  سرانجام  نہ دینے  کی وجہ سے  آپ اس کے مستحق ہی نہیں اور اگر  اسے واپس کرنا ممکن  نہیں تو اسے  نیکی کے بعض کاموں میں صرف  کردیں مثلاً فقراء پر صدقہ  کردیں یا رفاہ رعامہ  کے کاموں میں خرچ کردیں اور اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے تو بہ واستغفار  کریں اور آئندہ  کے لیے احتیاط  کریں کہ ایسا کام  نہیں کریں گے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص339
Flag Counter