Maktaba Wahhabi

1505 - 2029
(256) چاندی کی انگوٹھی میں موتی یا ہیرا استعمال کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ چاندی کی انگوٹھی میں موتی یا ہیرا (لعل یاقوت) وغیرہ جڑوانا جائز ہے؟نیز آیا ان ہیروں یا موتیوں میں تاثیر ماننا درست ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ہیروں یا موتیوں میں بذاتہ تاثیر ماننا ناجائز ہے موثر صرف اللہ تعالیٰ ہے حتی کہ معجزات کا کرامات میں بھی تاثیر کی طرف سے ہوتی ہے کیونکہ  وہی مختار کل اور مالک کل ہے قصہ موسیٰ  علیہ السلام  اس امر کی واضح دلیل ہے لاٹھی کو سانپ بنانا اگر ان کا اپنا فعل ہوتا تو دوڑنے کی چنداں ضرورت نہ تھی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص563
Flag Counter