Maktaba Wahhabi

1522 - 2029
مجسموں کی تجارت سے ذریعہ معاش السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا کسی مسلمان کے لئے یہ جائزہے کہ وہ مجسموں کی تجارت کرے’اسے معاش کا ذریعہ بنائے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کسی بھی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ مجسموں کی خریدوفروخت یا تجارت کرے کیونکہ احادیث صحیحہ میں ذی روح اشیاء کی تصویر ناجائز قراردی گئی ہے۔ جب ان مجسموں کا بنانا ہی غلط ہے تو اب ان کی خریدوفروخت اور تجارت بدرجہ اولی ناجائز ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ صراط مستقیم ص550
Flag Counter