Maktaba Wahhabi

1594 - 2029
(292) چاندی کی انگوٹھی پہننا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک قاری نےیہ سوال پوچھاہےکہ چاندی کی انگوٹھی پہننےکےبارےمیں کیاحکم ہےاوراگریہ جائزہےتودائیں ہاتھ میں پہنی جائےیابائیں میں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! چاندی کی انگوٹھی پہننےمیں کوئی حرج نہیں،دائیں ہاتھ میں بھی پہنی جاسکتی ہےاوربائیں میں بھی،لیکن دائیں ہاتھ میں پہنناافضل ہےکیونکہ دایاں ہاتھ اشرف ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےکبھی دائیں ہاتھ میں پہنی اورکبھی بائیں میں اورنبی علیہ السلام کی ذات گرامی ہی اسوہ ونمونہ ہے۔سونےکی انگوٹھی اورسونےکی گھڑی مردوں کےلئےاستعمال کرناجائزنہیں کیونکہ سونےکااستعمال صرف عورتوں کےلئےجائزہے،مردوں کےلئےجائزنہیں ہےکیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی صحیح احادیث اس امرپردلالت کرتی ہیں،کہ سونااورریشم پہننامردوں کےلئےحرام اورعورتوں کےلئےحلال ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص412
Flag Counter