Maktaba Wahhabi

161 - 2029
ماموں کی بیٹی سے خفیہ محبت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں پچہلےآٹھ سال سے اپنے ماموں کی بیٹی سے محبت کرتا ہوں، اور یہ بات سوائے اللہ کے اور میرے، کسی کو بہی معلوم نہیں۔حتی کہ ماموں کی بیٹی کو بہی نہیں۔ جس سے میں اتنے عرصے سے محبت کرتا ہوں۔ کیا یہ اس طرح کی محبت جائز ہے؟ میری عمر 23 سال ہے اور میں باہر ملک میں رہتا ہوں، براہ مہربانی مجہے اسلام کی روشنی میں آگاہ کریں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر آپ نے اپنی اس محبت کو اپنے دل میں چھپا رکھا ہے اور یہ خیالات سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے تویہ اگرچہ انسان کے بس کی بات نہیں ہے،لیکن پھر بھی یہ ایک غیر شرعی فکر اور سوچ ہے جو بعد میں انسان کو گناہ کی طرف بھی لے جا سکتی ہے۔آپ اپنے دل میں اللہ کی محبت پیدا کریں۔اور اس غیر شرعی محبت کو نکاح اور شادی کے ذریعے شرعی محبت میں تبدیل کر لیں۔کیونکہ میاں بیوی کی محبت پر انہیں ثواب ملتا ہے۔آپ کو چاہئے کہ اپنے والدین کے ذریعے جلد از جلد اپنے ماموں کے گھر نکاح کا پیغام بھیجیں اور اپنی اس محبت کو شریعت مطہرہ کی روشنی میں پاکیزہ کر لیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے دل میں دین اور اسلام کی محبت پیدا فرمائے۔آمین ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter