دارالاسلام اوردارالحرب کی کیا تعریف ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ دارالاسلام اوردارالحرب کی کیا تعریف ہے۔ہندوستان کس قسم سے ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! دارالاسلام وہ ملک ہے۔جہاں ادائے ارکان اسلام کی آزادی ہو اور حدود شرعیہ جاری ہوں۔جیسے آج کل حجاز نجد وغیرہ۔دارالحرب وہ ہے جس کا بادشاہ غیر مسلم ہو اور مسلم حکومت سے اس کی جنگ ہو۔ہندوستان نہ دارالاسلام ہے اور نہ دارالحرب بلکہ بقول مولناٰ محمد حسین بٹالوی دار الاسلام ہے۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر ٢ صفحہ نمبر ١٤٣( فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 52 محدث فتویٰ |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |