Maktaba Wahhabi

1628 - 2029
مردار کا چمڑہ گیلاخریدنا جائز ہے یانہیں۔؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مردار کا چمڑہ گیلاخریدنا جائز ہے یانہیں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مردار کے چمڑے کی خریدو فروخت ۔دباغت۔رنگنے سے پہلے ۔جائز ہے بعض سلف سے ایسا ہی منقول ہے لیکن اس سے فائدہ اُٹھانامیرے ناقص علم میں جائز نہیں ہے۔واللہ اعلم۔)١٧ صفر سنہ ١٣٦١ھ( )فتاویٰ ثنائیہ۔جلد ثانی صفحہ نمبر ٤٣٢( توضیح۔یعنی کچے چمڑے کو استعمال کرنا جائز نہیں دباغت کے بعداستعمال جائز ہے۔ ) سعیدی( فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 56 محدث فتویٰ
Flag Counter