Maktaba Wahhabi

1631 - 2029
ایک چیز کی قیمت سے ڈیوڑھی یا زیادہ قیمت پر مال بچنے کا شرعی حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک مسلمان دوکاندارکےلیے یہ بات جائز ہے کہ ایک چیز کی قیمت سے ڈیڑھ گنی قیمت کرے۔اورجتنے پر گاہک راضی ہو جائے۔اس سے لیوے ۔اور ایک ہی چیز کی رقم ایک آدمی سے ایک روپیہ اور دوسرے آدمی سے بارہ آنے اور تیسرے سے آٹھ آنے لیوے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! قیمت میں ردو بدل جائز ہے۔زیادہ کہہ کر کم کر سکتا ہے۔مگر گاہک کو دھوکا نہ دے۔یوں نہ کہے کہ میری خرید اتنی ہے۔حالانکہ اصل میں ایسا نہ ہو۔ )ا فروری۔سن١٩٤٠ئ)          (فتاویٰ ثنا ئیہ۔جلد ثانی صفحہ ٤٣٣( فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 57 محدث فتویٰ
Flag Counter