Maktaba Wahhabi

1635 - 2029
گاہک مال بھول کر چلا جاوے تو مال کا کیا کیا جائے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اگر دکان میں کوئی اجنبی گاہگ مال خریدنے آئے۔اور قیمت دے جائے۔یا دوسری دکان سے خرید کر لایا ہو۔او ر مال بھول کر چلا جاوے۔او ر نہ معلوم ہو کہ وہ کہاں کا رہنے والا تھا۔تواب اس کے بھولے ہوئے مال اور چیز کا کیا کیا جائے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بھولی چیزلُقط ہے۔ایک سال تک اسی مالک کاانتظار کیاجاوے۔نہ آوے تو اس کو پہچان کر استعمال کر لو۔کبھی اس کا مالک آجاوے تو اس کی قیمت دے دو۔ (فتاویٰ ثنائیہ۔جلد٢۔ص ٢٢٠)   فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 60 محدث فتویٰ
Flag Counter