Maktaba Wahhabi

1651 - 2029
جو مسلمان مال رکھ کر کسی مسلمان کی عزت نہیں بچاتا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جو مسلمان مال رکھ کر کسی مسلمان کی عزت نہیں بچاتا۔حالانکہ وہ زیور قرآن و حدیث ضمانت و گرو میں دیتا ہے۔وہ مال دار اللہ کے نزدیک کیسا ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! قرض خواں کو قرض دینا نہ دینا دینے والے کی رائے پر ہے۔اس لئے اس امر میں فتویٰ شرعی یہی ہے کہ حتی الوسع مسلمان مسلمان کی اعانت کرے۔تو اجر عظیم کا حقدار ہوگا۔لیکن سوال سے یہ معلوم نہیں ہواکہ قرض خواہ کیسا ہے۔ادا کرنے والا ہے یا لے کر کھا ہی جاتا ہے۔اس لئے جب تک اس کا حال معلوم نہ ہو فتویٰ مکمل نہیں ہوسکتا واللہ اعلم فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 77 محدث فتویٰ
Flag Counter