Maktaba Wahhabi

1659 - 2029
کچھ روپیہ لیا اور دینے والا اس شرط پر دیوے کہ فصل پر کچھ...الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے کچھ  روپیہ لیا اور دینے والا اس شرط پر دیوے کہ فصل پر کچھ ہی بھاؤ ہو میں ایک ر وپیہ من کے حساب سے غلہ لوں گا۔اس نے منظور کر لیا۔تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ صورت بیع سلم کی ہے۔اگر اس میں جنس اور ادائے جنس اور مکان تعین کردی گئی۔تو بحکم حدیث جائز ہے۔ (فتاوی ثنائیہ جلد 2 صفحہ 450)   فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 84 محدث فتویٰ
Flag Counter