Maktaba Wahhabi

1664 - 2029
سور کے گوشت کی خرید فروخت کی شرعی حیثیت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک مسلمان شخص سور کا گوشت بیچتا ہے۔جو ولائت سے ٹین میں رکھ کر خوبصورت لیبل سے مزین ہوکرآتا ہے۔اور یوں بھی گوشت بقر وغیرہ ما کول اللحم جو وہاں سے ٹینوں میں بند ہوکر آتا ہے۔خرید و فروخت جائز ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سور کے گوشت کا اگر یقین ہے تو مسلمان کو اس کی بیع جائز نہیں مشکوک حالت میں بھی یہی پرہیز واجب ہے۔حدیث شریف میں ہے۔من اتقی الشبہات فقد استبراء لدینہ جو شبہات سے بچے گا وہ اپنا دین بچا لے گا۔ (فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 صفحہ 452) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 86 محدث فتویٰ
Flag Counter