Maktaba Wahhabi

1707 - 2029
ایک وقت بروئے تحریر کئی کئی سالوں کیلئے فصل خریدنا؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ یہاں کشمیر میں بیع دو طرح کی ہوتی ہے۔پہلی صورت یہ ہے کہ ایک وقت بروئے تحریر کئی کئی سالوں کیلئے فصل خرید لیتے ہیں۔کیا یہ جائز ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! صورت مرقومہ کا نام اجارة الا رض ہے۔آجکل سرکاری بندوبست کے کاغذوں میں اس کو مستاجری کہتے ہیں۔یہ جائز ہے اس کی صورت یہ ہوتی ہے۔کہ زمین نقدی معاوضے پر لی جاتی ہے۔ جس کوکرایة الارض کہتے ہیں۔اس کے ثبوت میں حدیث شریف کے الفاظ یہ ہیں۔حدیث امر بلموا جرة قال لا باس بہا (صحیح مسلم و مشکواۃ باب اجارۃ )آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کرایہ پر دینے کی اجازت فرمائی ہے۔او ر اس میں کوئی حرج نہیں۔(فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 ص 457) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 109 محدث فتویٰ
Flag Counter