Maktaba Wahhabi

1719 - 2029
اگر کوئی شخص کوئی جانور بوجہ تنگی خوراک مویشی کو ہنکا دیوے ..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اگر کوئی شخص کوئی جانور بوجہ تنگی خوراک مویشی کو ہنکا دیوے کہ وہ جہاں چاہے جا کر گزر اوقات کرے۔ان مویشی کو اگر مسلمان پکڑ کر پرورش کرے تو اس کا دودھ وغیرہ مسلمان کےلیےجائز ہے کہ نہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ مویشی  ملک غیر ہیں اس لئے بغیر اس کے مالک ان کا استعمال کرنا یا کھانا جائز نہیں لَا تَأْکُلُوٓا۟ أَمْوَ‌ٰلَکُم بَیْنَکُم بِٱلْبَـٰطِلِ )اہل حدیث امرتسر 20 مئی سن1932ء( (فتاوی ثنائیہ جلد2 صفحہ 405) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 114 محدث فتویٰ
Flag Counter