Maktaba Wahhabi

1750 - 2029
جس جگہ پر تقریبا بیس سال مسجد بنا کر نماز با جماعت پڑھی گئی ہو ..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جس جگہ پر تقریبا بیس سال مسجد بنا کر نماز با جماعت پڑھی گئی ہو اس جگہ کو فروخت کیا جاسکتا ہے یانہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جس جگہ کو مسجدبنایا گیا ہے۔اس  کو کسی وقت بھی فروخت نہیں کیا جاسکتا کواہ وہاں مسجد کا نام و نشاں مٹ چکا ہو کیونکہ مسجد اللہ کا گھر اور اللہ کی ملکیت ہے کوئی شخص جب کسی دوسرے کی ملیکت کو فروخت نہیں کر سکتا ہے تو اللہ  کے گھر  کو کیسے فروخت کر سکتاہے۔قرآن پاک  میں ہے۔ وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّـہِ ترجمہ ۔مسجدیں اللہ کی ملکیت ہیں۔ نیز مسجد وقف جگہ ہے۔)الوقف لا یملک(وقف جگہ کسی شخص کی ملیکت نہیں ہوتی بلکہ اللہ کی ملکیت ہوتی ہے۔)لہذا اس کو فروخت کرنا درست نہیں۔ائمہ فقہاء کا مسلک یہی ہے جس کی تفصیل کتب فقہ میں ہے چنانچہ فتاوی الحامدیۃ از ابن عابدین میں ہے۔وقف شدہ جگہ کو بیچنا منع ہے۔ہذا ماعندی واللہ اعلم بالصواب (ابو ذوق قدرت اللہ فوق مدرس جامعہ سلفیہ) (اہل حدیث لاہور جلد 7شمارہ 2( توضیح المرام۔ مفتی صاحب کے اس فتوی میں نظر ہے کیونکہ بیع الوقف لا یصح فتاویٰ حمادیہ وغیرہ عبارت قابل تفصیل ہے وقف چیز کوفروخت کرنےج ممانعت سے وہ صورت مراد ہے جو اپنی غرض کیلئے فروکٹ کی جائے ورنہ کوئی ممانعت کی دلیل نہیں ہے دیکھیے قربانی کی کھال غرباء اور مساکین کا حق ہے اور ان کے لئے وقف ہے غرباء اور مساکین کو کھال دے دی جائے تو وہ اپنی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ارزاں قیمت پر فروخت کر دیں گے۔بعض دفعہ نصف قیمت کا فرق ہوتا ہے اس طرح یتیم اور کم عقل بچوں کا حال ہے۔قرآن مجید میں ہے۔ وَلَا تُؤْتُوا السُّفَہَاءَ أَمْوَالَکُمُ الَّتِی جَعَلَ اللَّـہُ لَکُمْ قِیَامًا وَارْزُقُوہُمْ فِیہَا وَاکْسُوہُمْ وَقُولُوا لَہُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا ﴿٥﴾ وَابْتَلُوا الْیَتَامَیٰ حَتَّیٰ إِذَا بَلَغُوا النِّکَاحَ فَإِنْ آنَسْتُم مِّنْہُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوا إِلَیْہِمْ أَمْوَالَہُمْ صلی اللہ علیہ وسلم وَلَا تَأْکُلُوہَا إِسْرَافًا وَبِدَارًا أَن یَکْبَرُوا ۚ وَمَن کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ صلی اللہ علیہ وسلم وَمَن کَانَ فَقِیرًا فَلْیَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ ۚ دیکھئے ان آیات میں سفہاء اور یتٰمٰی کے مال میں متولی کو تمام قسم کے تصرفات کا حق حاصل ہے۔اگر اس میں مال کریدو روخت نہ کی اور ان کے مال میں ایساتصرف نہ کیاجائے جسمیں مال بڑھتا ہے۔تو چند یوم میں برباد ہوجائے گا۔بوڑھا ہوکر ضائع ہو جائے گا کسی کو دیمک کھا جایئگی تو ان کا مال چند سالوں میں ختم ہو جائگا یہ ہی حال وقف مال کا ہے۔اگر وقف مال میں خریدوفروخت نہ کی جائے تو چند سالوں میں  موقوف مال بھی ختم ہوجائے گا۔مثلا کسی نے مدرسہ مسجد یا رفاعہ عامہ کیللئے کوئی کارخانہ یا بس وقف کی اور وہ  بو سیدہ ہوکر بے کار ہوجایئں۔اگر اس سامان کو فروخت کرکے اور مال مال خرید کر موقوف کے کھاتہ میں جمع کیا جائے تو اس میں کیا قباہت ہے مسجد کا تیل بالا شہتیر وغیرہ بوسیدہ اور لا ضرورت کو فروخت کر کے اسی مسجد یا مسجد کے متولیوں کی اجازت سے کسی دوسری مسجد میں تصرف کیا جائے۔تو اس میں کیا ممانعت ہے۔ یہی حال مسجد کی زمین کا ہے حدیث  آیا ہے۔جعلت لی الا رض مسجد وطہورا ادایئگی نمازکے لہاظ سے تمام زمین مسجد ہے اور اسکامالک بھی اللہ  کاہے جس میں خرید وفروخت ہو رہی ہے۔اور ایک مسجد عرف کے لحاظ سے جو مسلمانوں کی  اصطلاح میں مسجدکہلاتی  ہے۔ایسی مسجد اس وقت تک مسجد ہے۔جب تک اس کی ضرورت ہے۔ یااس کے نشان باقی ہیں۔اگر اس کے گرد سے آبادی ختم ہوچکی ہے یاوہ مسجد تنگ ہے فراخی کا کوئی امجان نہیں تو اس ک ی زمین اور سامان کو فروخت کر کے کسی مناسب اوروسیع جگہ میں مسجد تیار کی جائے جہاں ضرورت ہو تو اس میں کیا قباحت 1ہے۔ 1۔ہاں اگر کسی نص تصریح سے ثابت ہوجائے کہ مسجد کاسامان وغیرہ فروخت کرنامنع ہے تو پھر جائز نہیں ۔(سعیدی( حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مشہور واقعہ ہے کہ کوفی کی تنگ مسجد گرا کر حکومت کی ضرورت میں لے آئے اور  اس کے بدلے وسیع میدان میں مسجد تیار کی گئی۔۔ہذا ماعندی واللہ اعلم و علمہ اتم(ابو الحسنات علی محمد سیعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال پاکستان( فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 148 محدث فتویٰ
Flag Counter