Maktaba Wahhabi

1756 - 2029
سود کا بیان السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید دس سال سے سودی لین دین کر رہاہے۔ آج اللہ سے ڈر کر توبہ کرتا ہے۔اور اپنے کل مال کی زکوٰۃ نکالتا ہے لوگوں کے ذمہ باقی ماندہ سود کو چھور دیتا ہے لیکن جو مال اس نے سود لیکر جمع کیا ہے اس میں اصل بھی ہے آیا یہ مال پاک ہے یا ناپاک؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سود کا لینا دینا ہر صورت میں حرام ہے۔توبہ کرنے سے معاف ہوجائے گا قبل از توبہ حالل و مخلوط از سود مال بعد توبہ کے پاک ہوجائے گا توبہ کرنے سے شرک و کفر تک معاف ہوجاتے ہیں انہیں گنا کبائر میں سے سود بھی ہے وہ بھی معاف ہوجائے گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: التائب من الذنب کمن لا  ذنب لہ (ترجمہ)گناہوں سے توبہ کرنےوالا ایسا ہے گویا اس نے گناہ کیا ہی نہ تھا۔مسئلہ مذکور میں قرآن اپنے ان الفاظ میں ناطق ہے۔ الَّذِینَ یَأْکُلُونَ ٱلرِّبَو‌ٰا۟ لَا یَقُومُونَ إِلَّا کَمَا یَقُومُ ٱلَّذِی یَتَخَبَّطُہُ ٱلشَّیْطَـٰنُ مِنَ ٱلْمَسِّ ۚ ذَ‌ٰلِکَ بِأَنَّہُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّمَا ٱلْبَیْعُ مِثْلُ ٱلرِّبَو‌ٰا۟ ۗ وَأَحَلَّ ٱللَّہُ ٱلْبَیْعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَو‌ٰا۟ ۚ فَمَن جَآءَہُۥ مَوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّہِۦ فَٱنتَہَیٰ فَلَہُۥ مَا سَلَفَ وَأَمْرُہُۥٓ إِلَی ٱللَّہِ صلی اللہ علیہ وسلم وَمَنْ عَادَ فَأُو۟لَـٰٓئِکَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ صلی اللہ علیہ وسلم ہُمْ فِیہَا خَـٰلِدُونَ ﴿٢٧٥﴾(بقرۃ( ترجمہ۔جو لوگ سود کھاتے ہیں۔نہیں اٹھتے ہیں مگر جیسے وہ شخص جس کو شیطان نے اچک لیا ہو۔(یعنی مجنون) یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے خرید فروخت اور سود کو ایک کیا ۔حالانکہ اللہ نے خریدوفروخت کوحلال کیا اور سود کو حرام جو اللہ کی طرف سے نصیحت آجانے کے بعد باز رہے  تو وہ مال اسی کا ہے جو  اس نے پہلے لیا اس کا امر خدا کے سپرد ہے لیکن جو باز نہ آئے وہی ان اہل نار میں سے ہے جو اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے قول۔ فَلَہُۥ مَا سَلَفَ سے معلوم ہوتا ہے کہ جو مال توبہ سے پہلے اور حرمت سے پہلے لے چکا ہے۔وہ اس کا ہوگیا یعنی اس کا رکھنا اس کےلئے جائز ہے۔ اس کے واپس کرنے کا صراحۃ حکم نہیں ہے۔چنانچہ حافظ ابن کثیر اپنی تفسیر میں اس آیت کریمہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔ فَمَن جَآءَہُۥ مَوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّہِۦ فَٱنتَہَیٰ فَلَہُۥ مَا سَلَفَ وَأَمْرُہُۥٓ إِلَی ٱللَّہِ۔ الخ حدیث ای من بلغہ نی اللہ عن اربو فانتہی حال وصولالشرعالیہ فلہ ما سلف من العاملة  لقولہعفااللہ عما سلفوکما قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم یوم فتح مکة وکل ربوا فی الجاہلیة موضوع تحت قدمی ہاتینواول اضع ربا لاعباس ولمیامرہمبرد الزیادات الماخوذة فی الجاہلیة بل عفا عما سلف کما قال اللہ فلہ ما سلف وامرہ الی اللہ الخ اور تفسیر مواہب الرحمٰن میں آیت کریمہ کا ترجمہ اس طرح لکھا ہے یعنی جس شخص کے پاس آگئی نصیحت اس کے رب عزوجل کی طرف سے پس وہ باز رہا۔یعنی بیاج کھانے سے جو گزر چکا ہے وہ اس کےلیے ہے۔ فائدہ۔یعنی وہ بیاج اس سے واپس نہیں لیا جائے گا جو حکم الہٰی کہ پہنچنے سے پہلے وہ جمع کر چکا ہے۔الخ اوراگر توبہ کے وقت اصل رقم اور  سود کے مال سے لوگوں کے ذمہ باقی ہے تو توبہ کے بعد  اپنی اصل رقم لے لے اور سود کو چھوڑ دے۔قرآن مجید میں اللہ نے فرمایا ہے۔ یَـٰٓأَیُّہَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّہَ وَذَرُوا۟ مَا بَقِیَ مِنَ ٱلرِّبَو‌ٰٓا۟ إِن کُنتُم مُّؤْمِنِینَ ﴿٢٧٨﴾ فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا۟ فَأْذَنُوا۟ بِحَرْبٍ مِّنَ ٱللَّہِ وَرَسُولِہِۦ صلی اللہ علیہ وسلم وَإِن تُبْتُمْ فَلَکُمْ رُءُوسُ أَمْوَ‌ٰلِکُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ ﴿٢٧٩﴾(بقرۃ( اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو رہ گیا ہے سود اگر تم کو یقین ہے پھر اگر نہ کرو گے تو خبردار ہوجاؤ لڑنے کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اور اگر توبہ کرو گے تو تم کو پہنچتے ہیں اصل مال نہ تم کسی پر ظلم کرو اور نہ کوئی تم پر ظلم کرے۔ (اہل حدیث دہلی 15 مئی سن1954ء( سود کے بارہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خطبہ سود کی حرمت دنیا میں بالعموم اور عربوں میں بالخصوص کئی اور روگ تھے۔جو پورے معاشرے کو تباہ و برباد کئے ہوئے  تھے۔اور دامن انسانیت پر بد نماداغ تھے ان میں سے سود اورشراب بھی ہے۔ چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش نظر ان تمام برائیوں کا استیحصال تھا جوانسانی معاشرے میں تھیں اور پھر آئندہ اس عظیم اجتماع کو خطاب کرنے کا موقع بھی باقی نہیں رہا تھا اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر اس کے بارے میں بھی آخری فیصلہ فرما دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!رباا لجاہلیة موضوع اول ربوا صغ رباعباس بن عبد المطلب یعنی سودی لین دین آج سے حرام قرار دیا جاتا ہے۔اور وہ تمام سود جو کسی کا بھی ہو اور کسی کے ذمے ہو اور چاہے اس کی کتنی بڑی مقدار کیوں نہ ہو آج سے کالعدم قرار دیاجاتا ہے۔نہ سود لینے کا استحقاق رکھنے والا سود کا مطالبہ کرسکتا ہے اور نہ سود دینے پر مجبور انسان اب سود کی رقم ادا کر سکتا ہے اور سب سے پہہلے میں اپنے خاندان کا سود کالعدم قرار دیتا ہوں۔ سود کی حرمت معاشرے پر احسان ہے۔ آج کے دور میں جب کہ سودی کاروبار بہت برے پیمانے پر ہو رہے ہیں اور ایک طبقہ کے نزدیک سود  تجارت کا جزو بن کر رہ گیا ہے۔ اور بظاہر اس کی وجہ سے ایک طبقے کو بڑے بڑے منافع بھی حاصل ہوتے ہیں۔اس طبقے کے ترجمان اسلام کے اس حکم پر حیرت زدہ ہیں کہ اسلام نے اتنے نفع بخش کام کو حرام قرار دے کر اپنے ماننے والوں کو اقتصادی معاشی تباہی کے گڑھے میں دھکیل دیا ہے۔ اور اس کے مرتکب کو بڑی بڑی سزاؤں کی وعیدیں سنا کر ان کی خوش حالی کی موت کو ان کے سروں پر مسلط کر دیا ہے۔لیکن آپ غور کریں۔تو آپ بھی اس یقین پر مجبور ہوں گے کہ اسلام نے  کود کو حرام  قرار دیکر انسانیت پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ اسلامی معاشرہ اسلام دنیا میں ایک ایسے معاشرے کی بنیاد ڈال رہا تھا جس میں رحم وکرم محبت و مودت ایثار و تعاون اور بھائی چارہ ہو اس معاشرے میں تمام انسان مل جل کر زندگی گزاریں ایک دوسرے کی مصیبتوں میں کام آئیں ہرایک کو دوسرے کے ساتھ پوری پوری ہمدردی ہو اور دوسروں کی مصیبت کو اپنی مڈیبت تصور کر کے اسے مل جل کر دور کرنے کی کوشش کریں امیر و غریب کے الگ الگ فرائض مقرر کیے خیرا و صدقات اور زکوٰۃ کے اصول وضع کرکے سرمایہ داروں کو خزانے کا سانپ بننے سے روکا ہے۔غریب کو گداگری اور سوال کی ذات سے بچنے کی تاکید کی ہے۔اسلام شخصی ملیکت کو فطری اور صحیح تسلیم کرتے ہوئے۔سرمایہ کی تقسم اور غریبوں اور  مفلوک الحال لوگوں کے گزارنے کے انتظام کے لئے اسلامی حکومت کے ہاتھ میں وسیع اختیارات سونپنا ہے سرمایہ داروں کے سرمایہ کے بارے میں اس کا صول ہے تؤ خذ من اغنیائہم وتر د علی فقرائہم یعنی ہر آبادی کے سرمایہ داروں کے سرمایہ سے ایک مقررہ حصۃ  وصول کرکے غریبوں میں تقسیم کیاجائے گا۔اصول زکوٰۃ کی وجہ سے دولت کا فن کرنا نا ممکن ہوگیا۔قانون وراثت نے سرمایہ کو ایک ہی خاندان میں سمٹ جانے سےر وک دیا ہے۔احتکار کی سخت ممانعت کی ئی ہے زکواۃ صدات عشر کفارہ وراثت جیسے قوانین نے اسلامی معاشرے میں ہر چھوٹے بڑے کو ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح مربوط کردیا ہے کہ کوئی ایکدوسرے سے  بے نیاز ہو کر صحیح معنی ٰمیں مسلمان کہلوانے کامستحق نہیں رہ جاتا ہے۔ سود خور انسانیت کا دشمن ہے۔ بخلاف اس کے سود انسان میں خود غرضی بے رحمی سنگدلی زر پرستی حرص و از کنجوسی و بخالت کو جنم دیتا ہے ایک سود خوار کےلیے اخلاق و اقدار کی اہمیت کا کوئی سوال نہیں رہ جاتا ہے قرض دینے والے ساہو کار کو صرف اپنے سود کی پرواہوتی ہے اس کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ قرض لینے والا تباہ و برباد ہوریا ہے اس کے بچے فاقوں کی وجہ سے موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہیں اگروہ رحم و کرم  ایثار وقربانی ہمدردی و مھب سے کام لے تو اس کا سارا کاروبار تباہ اور برباد ہوجائے اس لئے اس نام کی اس کے یہاں کوئی چیز نہیں ہوتی ہے۔یہ جزبات کود غرضی کو اتنا بڑھا دیتے ہیں کہ انسان جبلت  و فطرت کے اعتبار سے ایک انسان کو دوسرے انسان سے جتنی ہمدردی ہونی چاہیے۔ اتنی بھی ان سرمایہ داروں کے دلوں میں نہیں ہوتی ہے اگر ایک شخص کے گھر میں بے گوروکفن لاش پڑی رہ جائے یا کسی کا اکلوتا بیٹا غریب و بے کس ماں باپ کے سامے اس لئے دم توڑ رہا ہے کہ علاج کےلیے اس کے پاس پیشے نہیں ہیں ایسے اشخاص بھی اگر کسی سودی لین دین کرنے والے سے قرض مانگیں تو وہ مہاجن یا تو انکار کردے گا یا تمام انسانی ہمدردی کو بالائے طاق رکھ کر اس سے عام نرخ سے زیادہ شرح سود کا مطالبہ کرے گا۔یہ روز مرہ کے تجربات ہیں قساوت قلبی اور دل کی سیاہی اس درجہ بڑھ جاتی ہے کہ انسانی شرافت اور فطری ہمدردی کی روشنی کی جھلک بھی وہاں تکک نہیں پہنچ پاتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عظیم اجتماع میں اسی لئے سود کی حرمت اور اس کے فوری استیصال پر زور دیا ہے کہ یہ طریقہ در حقیقت اسام ہی کے خلاف نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت اس کی وجہ سے کراہ رہی ہے۔ معاشی لحاظ سے سود کے نقصانات یہ تو اخلاقی لحاظ سے سود کی مضرتیں تھیں۔معاشی و اقتصادی لہاظ سے بھی سود متعدد نقصانات کا حامل ہے۔تجارت و صنعت زراعت یا کسی بھی منفعت بخش کاروبار کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ سرمایہ اور محنت میں بہتر قسم کاتوازن ہوا میں سے کسی طرف بھی ڈھیل اور کمزوری ہے تو وہ کاروبار بار آور نہیں ہوکستا لیکن سودی قرض دینے عالوں کو اس سے کوئی غرضنہیں ہوتی کہ تجارت میں منافع ہورہا ہے یا بقصان سرمایہ دار صرف اس وقت مقررہ کا انتظار  کرتا ہے جب اس کے سود کی مقررہ رقم دگنی اور سہ گنی ہوجائے جتنی بھی زیادہ مدت تک رقپیہ اس کام میں رکا رہے گا اس کا منافع بڑھتا رہے گا۔چاہے اصل کام کرنے والے کو مسلسل نقصان ہی کیوں نہ ہوتا ہو۔یہی وجہ ہے کہ سرما یہ دار اپنا بہت سا سرمایہ اس لئے کاروبار میں نہیں گاتا ہے کہ وہ شرح سود کے بڑھنے کاانتظار کرتا ہے اگر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں سرمایہ لگا کر اُسے تین چار فیڈسی سود ملنے والا ہو اور کسی فلم کمپنی سینما ڈانس گھر یا شراب کے کاروبار جیسے غیر اخلاقی کاموں میں ر وپیہ لگا کر اسے دس بارہ فیصدی سود مل سکتا ہے تو وہ سرمایہ دار ان عوامی بہبود کے کام کو چھوڑ کرانہیں غیر اخلاقی کاموں میں اپنا سرمایہ لگائےگا خدارا آپ بتائیں کہ یہ ذہنیت کسی ملک اور قوم کو کس طرف لے جائے گی۔؟ بینک کا سود بینکنگ سسٹم کو جو صرف سودی کاروبار کےلیےہے۔ اس کی وابستگی عوامی زندگی سے کچھ اس طرح کی ہے کہ اب اس کے ظاہری مفاد کے سامنے اس کی مضرت کا کوئی پہلو ہی نظر نہیں آتا حالانکہ آپ اس طریقہ کار کا غائر مطالعہ کریں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بینکنگ سسٹم بھی ملک و قوم کی پریشانیوں میں اضافہ کا باعث ہے۔بینک درحقیقت  چند ساہو کاروں کا مشترکہ سودی کاروبار ہے اس طریقے میں ابتدا ہی سے کود غرضی کا پہلو سب سے زیداہ نمیاں ہے بین کا سارا کاروبار ان سرمایہ داروں کے سرمائے کی بجائے ان امانت داروں کے سرمایہ سے چلتا ہے جو اپنا روپیہ بغرض حفاظت بین میں رکھتے ہیں اور اس پر ایک حقیر رقم تین چاارفیصدی سود کے نام سے وصول کرتے ہیں بینک کا یہی سرمایہ اس کی روح رواں ہوتا ہے۔ لیکن بینک  کی پالیسی سے  ان امانت داروں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔روپے کو کس طرح استعمال کیا جائے شرح سود کیا ہو؟اسکی مینجنگ کنیٹی کیسے مرتب ہو؟ انتمامناہم امور کاتصفیہ ان چند سرمایہ داروں کی منشاء پر منحصر ہے۔جو اس بینک کے شیئرز(حصہ دار )ہیں۔جن حصہ داروں کے حصے زیادہ ہوتے ہیں۔سارا عمل دخل انہیں کا ہوتا ہے۔بقیہ چھوٹے حصہ داروں کاک بینک سے صرف اس قدر تعلق  ہوتا ہے۔ کہ منافع کی تقسیم پر ان کا حصہ رسدی پہنچ  جائے۔یہ چند سرمایہ دار اپنی مرضی کے مطابق بینک کا روپیہ سود پر دیتے ہیں۔ سرمایہ کا ایک حصہ یہ لوگ روز مرہ کیضرورتوں کےلئے اپہنے پاس رکھتے ہیں کچھ صراجہ بازار کو قرض دیا جاتاہے اور کچھ قلیل المیعاد قرضوں میں صرف کیا جاتا ہے ان قرضوں پر بینک کو ایک سے لے کر تین چار فیصدی تک سود ملتا ہے رقم کا بڑا حصہ کاروباری لوگوں کو بڑی بڑی کمپنیوں اور اجتماعی اداروں کو دیا جاتا ہے جو بالعموم مجمعوعی سرمایہ میں سے 30 فیصدی سے لے کر 60 فیصد تک ہوتا ہے۔ بینک کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ یہی قرضے ہیں۔ہر بینک کی کوشش یہی ہوتی ہے  کہ سرمایا کا زیادہ سے زیادہ حصہ اسی قسم کے قرضوں میں لگے اس لئے کہ ان قرضوں پر سب سے زیادہ شرح سود ملتا ہے۔ سرمایہ دار کو فائدہ غریب کو نقصان اس طریقے سے جو  آمدنی بینک کو ہوتی ہے۔وہ بینک کے شرکاء کے درمیان اسی طرح تقسم ہوتی ہے۔ جس طرح عام تجارتی  کمپنیوں میں ہوتی ہے عام سود کے لالچ میں اپنی رقمیں بین میں جمع کرتے رہتے ہیں اور ایک حقیر منافع پر قانع ہیں اور انہیں کیرقم سے ورا پورا نفع چند سرمایہ دار اٹھاتے ہیں یہ لوگ غریب اور کم دولت مند لوگوں کو قرضے نہیں دیتے بلکہ وہ ہمیشہ ان بڑے سرمایہ داروں کو روپے دیتے ہیں جو اچھی شرح سود ادا کرسکیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سرمایہ مٹھی بھر انسانوں کے ہاتھوں میں سمٹ کر رہ جاتا ہے اور یہ اس خزانے کی بدولت سارے ملک اور قوم کی قسمت کے مالک بن بیٹھتے ہیں سیادی معاملات سے لے کر معاشی و اقتصادی اتار چڑھاؤ سب کچھ ان کے رحم وکرم پر ہوتا ہے بعض ملکوں میں تو حکومت کی پوری مشینری ان کے اغراض و مقاصد کے مطابق چلتی ہے۔وہ جب چاہتے ہیں حکومت کی لگام کھیچ کر اس راہ پر موڑ دیتے ہیں جو ان کے مفاد ی راہ  ہے بینکوں کے یہ سرمایہ دار جب چاہتے ہیں اشیاء کو بازار سے غائب کر کے اس کے دام چڑھا دیتے ہیں اور جب چاہتے ہیں بازار میں اس کی بہتات کر کے اسکو ارزاں کر کے چھوٹے چھوٹے دوکانداروں کوج تباہ وبرباد کر دیتے ہیں یہ سرمایہ دار اپنے منافع کے پیش نظر قحط تک برپا کرا دیتے ہیں غرض کہ یہ پوری قوم کا خون چوستے رہتے ہیں۔اور قوم خوش ہے کہ بینک اس کی اقتصادی ومعاشی زندگی میں اس کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ سود کا ہر طریقہ ظالمانہ ہے۔ اسلام کی نگاہ میں یہ سارے طریقے ظالمانہ اور خلاف انسانیت ہیں۔اسلام نے ان ساری صورتوں کو سود کے زمرے میں شمار کر کے اس کے مرتکب کو سخت سزاوں کی وعید سنائی ہے اہل فقہ نے اس کی مختلف صورتیں لکھی ہیں ان میں سے بعض کاروبار اسلامی طریقے کے مطابق ہیں اور بقیہ سب سود میں شامل ہیں حاجت مندانہ اور صرفی قرضہ ہو یا تجارتی کسی پر سود لینا اسلام کے نشدیک جائز نہیں ہے اور جو لگو یہ کہتے ہیں کہ یورپ نے موجودہ سودی نظام کا جو ڈھانچہ بنایا ہے۔وہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نہیں تھا۔اس لئے یہ صورت حرام نہیں ہے۔ وہ لوگ اپنے نفس کو دھوکا دیتے ہیں۔ اور مسلمانوں کو گمراہی میں مبتلا کرتے ہیں۔اسلام کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔(اخبار الاعتصام لاہور جلد10 شمارہ نمبر 49( مذاکرہ علمیہ بابت ربا اور سود عرصہ سے  میرا خیال تھا کہ مسئلہ ربا اور سود کے متعلق ایک مذاکرہ علمیہ جاری کیا جائے جس میں علمائے کرام جی کھول کر مضامین لکھیں۔آج اتفاقیہ ایک مضمون ہاتھ میں آیا تو وہی پرانا خیال یاد آگیا۔اس لئے آج سلسلہ شروع کیا جاتا ہے سلسلہ سے پہلے واقعات کا پیش کر دینا ضروری ہے۔ (الف)ایک واقعہ یہ ہے کہ سرکار کی طرف سے ایک بینک جاری ہے جس کا نام سیونگ بینک  ہے یہ ڈاک خانہ میں ہوتا ہے۔ اس کے جاری  کرنے سے سرکار کی یہ غرض ہے کہ جو لوگ تجارت پیشہ نہیں ہیں وہ اپنی بچت کا کچھ روپیہ برائے رفع ضرورت اس بنک میں رکھا کریں چونکہ وہ روپیہ سرکار کسی نہ کسی کام مثلا نہر، ریل وغیرہ صیغہ ہائے آمدنی  میں لگاتی ہے۔ اس لئے روپے کے مالکوں کو بھی سالانہ کچھ دیتی ہے۔ )ب)دوسرا واقعہ یہ ہے  بینک جو مہاجنی اصول پر چلتے ہیں جن سے تجارت پیشہ لوگ سود پر روپیہ  لیتے ہیں اور امانت دار روپیہ ان میں رکھتے ہیں جس کا سود اہل بینک امانت داروں کو عیتے ہیں مگر اس سود سے جوبنک کود لیتا ہے امنتداروں کو کم دیتا ہے باوجود اس کے بینک کو اگر خسارہ ہوجائے تو حصہ داروں کے ساتھ ہی امانتداروں کو بھی نقصان میں شرکت ہوتی ہے۔ جواب۔بعض بینکوں میں یہ بھی دستور ہے کہ امانتدار ان سے جو سود نہ لے وہ اس سودی رقم کو عیسائی مشن کے سپرد کردیتے ہیں جس کو  وہ اپنی تبلیغ میں کرچ کرتے ہیں اس تیسری صورت کے متعلق بعض مقامات سے مساجد رقوم کی بابت استفتاء آئے ہیں۔ کہ یہاں مسجد کی رقوم فلاں بینک میں جمع ہیں اہل بینک سود لینے پر مجبور کرتے ہیں کہتے ہیں اگر تم نہ  لو گے تو ہم حسب قانون عیسائی مشن کو دیں گے ایسی صورت میں وہ اس سود کولوگوں کے عیسائی بنانے پر صرف کریں گے ان واقعات کے علاوہ روز مرہ کا واقعی یہ ہے جہ تجارتی اصول سے کہ وکاندار آپس میں ایک دوسرے سے مال خریدتے ہیں۔ان کےلیےکچھ دنوں کی مدت مقرر ہوتی ہے۔اس مدت کے اندراندر روپیہ ادا نہ کرسکیں۔تو  مہاجنی سود دیں اگر سود  دینا منظور نہ کریں تو دیوالیہ نکل جائے گا جس سے تمام کاروبار  بند منڈی میں دیوالیہ مشہور یہ اور اس قسم کے اور بھی واقعات ہیں جن کو زیر غور رکھیں اور حرمت ربا کے متصل ہی کتاب اللہ میں یہ لفظ بھی قابل غور ہیں۔ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ ﴿٢٧٩﴾نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیاجائےگا۔ان واقعات اور حکم خداوندی کو ملحوظ خاطر رکھ کر ارباب علم قلم اٹھائیں پھر جو لکھیں گے ان شاء اللہ مفید ہوگا۔آج جومضمون درجج ہوتا اس کے لکھتے وقت راقم مضمون کو ان واقعات کا علم نہ ہوگا مگر آئندہ لکھنے عالوں کو ملحوظ رہنے چاہییں بہر حال مضمون آمدہ درج ذیل ہے۔(ایڈیٹر( الکلام المحمود فی مذمت سود ناظرین کرام !السلام علیکم ۔حضرات مسلمانوں میں آج کل جہاں سینکڑوں برایئاں سرائیت کرگئی ہیں وہاں ایک مرض مہلک سود کا بھی روز بروز ترقی پذیر ہوتا جاتا ہے بہت کم مسلمان ایسے ہیں جو اس فعل حرام سے بچے ہیں مسلمانو!  غور کرو فرمان باری تعالیٰ کھلےلفظوں  میں اس کی تردید کریا ہے۔ وَأَحَلَّ ٱللَّہُ ٱلْبَیْعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَو‌ٰا۟ یعنی حلال کیا اللہ نے خریدوفروخت کو اور حرام کیا ہے سود کواہل جاہلیت کی یہ عادت تھی کہ جب قرضدار سے اپنا روپیہ وصول کرنے کا وقت آتا تو تقاضا کیا کرتے تھے پس قرضدار کہتا تھا کہ میری کچھ مہلت بڑھا دو میں کچھ رقم بڑھا دوں گا چنانچہ دونوں ایسا کیاکرتے تھے اور یوں کہتے تھے۔کہ اول خریدو فروخت کے وقت نفع بڑھانا یا مدت مہلت ختم  ہونے پر تاخیر کی وجہ سے کچھ رقم میں اضافہ کر دینا دونوں برابر ہیں پس حق تعالیٰ نے ان کی تکذیب میں آیت مذکورہ کو نازل فرمایا کہ (دونوں برابر کیسے ہو سکتے ہیں حالانکہ )بیع و شراء کےزریعہ سے تجارت میں نفع کو اللہ نے حلال کیا ہے اور تاخیرمہلت کی وجہ سے مال میں زیادتی کرے کو جس کا نام سود ہے اللہ نے حرام  کیا ہے۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حق تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا ہے۔پس ساری مخلوق اس کے غلام ہیں۔وہ سب کا مالک ہے جو چاہے ان میں حکم جاری فرما دے۔ اور غلامی کا جو چاہے کام لے کسی کو اس کے حرام و حلال کئے ہوئے پر اعتراض کرنے کا حق حاصل نہیں۔کہ نینگیختن علت از کار تو میرے پیارے بھایئو سنو! ایک جگہ اللہ تعالیٰ کاارشاد ہےکہ یَـٰٓأَیُّہَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّہَ وَذَرُوا۟ مَا بَقِیَ مِنَ ٱلرِّبَو‌ٰا۟ إِن کُنتُم مُّؤْمِنِینَ ﴿٢٧٨﴾ ترجمہ۔یعنی اے مسلمانوں اگر تم سچے مومن ہو تو  اللہ سےڈر کر سود خوری چھوڑ دو۔ورنہ یاد رکھو! فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا۟ فَأْذَنُوا۟ بِحَرْبٍ مِّنَ ٱللَّہِ وَرَسُولِہِۦ یعنی اگر تم سو دخواری نہیں چھوڑتے تو تیار ہو جائو اللہ اور اس کے رسول سے لڑنے کےلیے۔ بھایئو !کیا تم میں حق تعالیٰ سے لڑنے کی طاقت اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مقابلہ کرنے کی ہمت ہے اور کیا تمہارے پاس وہ آلات حرب ہیں جن سے تم شہنشاہ حقیقی دو جہاں سے لڑائی کر سکو ہم نے مانا کہ تم سود سے کچھ دنیا وی نفع اٹھالوگے مگر انجام کیا ہوگا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔میں نےخون کی ایک نہر دیکھی۔جس میں ایک شخص غوطے کھا رہا ہے اور مرتا پچھٹرتا  جب کنارے کی طرف پہنچ کر نکلناچاہتا ہے۔تو ایک فرشتہ اس کے منہ پر پتھر مارتا ہے جسی کی  تاب  نہیں لاسکتا اور پھر اندر چلا  جاتا ہے۔ یہی حال اُس کا ہو رہا ہے میں نے دریافت کیا اسے یہ عذاب کیوں ہورہا ہے۔حکم ہوا یہ سود خوار ہے (بخاری) آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں سود لینے والا اور دینے والالکھنے والا گواہ رہنے والا سب ملعون ہیں اور فرمایا ۔ہم سواءاور سب گناہ میں برابر ہیں (مسلم) اور آپ نے فرمایا !الربا سبعون جذاالیزہا ان ینکح الرجل امہ سود کے ستر گناہ ہیں جن میں سب سے ہلکا گناہ اپنی سگی ماں کے ساتھ زنا کرنے کے برابر ہے ( حاکم و احمد و مشکواۃ) بلکہ ایک اور حدیث میں ہے کہ سودکے کچھ اوپر ستر گناہ ہیں اورشرک بھی سود کے مانند ہے۔(بزار)شاید یہ لوگ سود کو چھوٹا گناہ سمجھے ہوئے ہیں۔حالانکہ نبی امی فداہ ابی و امی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ایک درہم سود کا لینا چھتیس زنا کاریوں سے بدتر ہے (دارقطنی و طبرانی واحمد) اور ایک زنا کاری ساٹھ سال کی عبادت خالص کو غارت کر دیتی ہے (ابن حبان) پھر اے لوگو جو ہزاروں لاکھوں سودی روپے کھا گئے جن کی سار ی تجارتیں سودی کاروبار پر چل رہی ہیں کبھی تم نے بھی اپنی عاقبت پرغور کیا یا صرف پیٹ پالنے اور امیر بننے ہی سے مطلب ہے کیا تم نے نہیں سنا رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں میں نے شب معراج میں دیکھا ایک قوم ہے جن کے پیٹ بڑے بڑے مکانوں کی طرح اونچے ہور ہے ہیں۔ان میں بڑے بڑے سانپ پھر رہے ہیں۔اور انہیں ڈس رہے ہیں کوئی نہیں جو ان کی ہائے وائے پر رحم کرے بری طرح تڑپ تڑپ کر جان ہلاک کر رہے ہیں۔پوچھا یہ کون لوگ ہیں کہا گیا یہ سود خوار لوگ ہیں۔(مسند احمد)اسی واسطے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے ۔لوگو! سات گناہوں سے بچو جو ہلاک کرنے والے ہیں۔ 1۔ایک اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا2۔جادو کرنا3۔بلا  اجازت شرعی کسی کو  مارڈالنا 4۔سود کھانا۔5۔یتیم کا مال ناحق کھانا6۔جہاد کے وقت بھاگ کھڑے ہونا۔7۔پاکدامن  نفس مسلمان  عورتوں پر بہتان باندھ کر بدنام کرنا(بخاری و مسلم( ہمارے پیشوا فداہ ابی و امی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ چار قسم کے لوگ ہیں جنھیں نہ اللہ جنت میں داخل کرے گا نہ ان کوکوئی نعمت نصیب ہوگی۔1۔سود خور۔2۔شرابی۔3۔یتیم کا مال کھا جانے والا۔4۔۔ماں باپ کا نافرمان (حاکم)سود خوار سمجھتا ہے۔کہ میرا مال بڑھتا ہے حالانکہ اللہ کے نزدیک وہ گھٹتا ہے۔قرآن اللہ کریم سود کو گھٹاتا ہے۔اور صدقہ کو بڑھاتا ہے۔ابن مسعود سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سود اگرچہ بظاہر کتنا ہی بڑھے مگر انجام اس کا کمی ہی ہے۔(ابن ماجہ) اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سود خواروں نے زیادتی مال کے واسطے سودکو اختیار کیا بغیر اس طرف توجہ کئے کہ اللہ ناراض و غصہ ہوگا لہذا یہ زیادتی مٹ جائےگی بلکہ ساتھ میں راس المال بھی جائے گا۔اور لوگوں کا قرضدار بھی ہوگا۔ جس کاانجام کار یہ ہوگاکہ دیوالیہ  کی درخواست دے کر مفلسوں اور دیعالیوں کے دفتر میں نام لکھایا جائے (اعاذنا اللہ منہ)جیساکہ اکثر سود کا لین دین کرنے والے کودیکھاگیا ہے۔ اور فرض کرو کہ وہ معذوربحالت تمول ہی مرے تو اس کے ورثاء کے ہاتھ میں مال جا کر کم ہوا کہ تھوڑا  مانہ بھی نہیں گزرا کہ غائت درجہ فقیر وزلیل  و خوار بن گئے (کمافی بصائر العشائر مطبوعہ دیلی ص394( سود خوار کا خیال ہے کہ میں نہایت عقل مند ہوں حالانکہ میدان محشر میں وہ دیوانہ بنا ہوا ہوگا ۔قرآن میں ہے کہ  وَإِن لَّذِینَ یَأْکُلُونَ ٱلرِّبَو‌ٰا۟ لَا یَقُومُونَ إِلَّا کَمَا یَقُومُ ٱلَّذِی یَتَخَبَّطُہُ ٱلشَّیْطَـٰنُ مِنَ ٱلْمَسِّ ۚ جو لوگ سود کھاتے ہیں۔ وہ قیامت کے دن مجنون بن کر قبروں سے اٹھیں گے سودکی کمائی حرام اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مال حرام سے پیٹ پالنے والا جہنمی ہے۔(طبرانی)اسی طرح مال حرام نہ صدقہ قبول ہوتا ہے نہ حج وعمرہ وغیرہ (بخاری و مسلم)بھایئوآج کل جوہم طرح طرح کے عذاب و مصائب  آلام کے شکار ہو رہے ہیں اور جو ادبار و ست ہمیں گھیرے ہوئے ہیں اس کے اسباب میں سے ایک سبب سود خواری بھی ہے رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس جگہ سود خواری و زنا کاری ہوگی وہاں کے لوگوں پر عذاب نازل ہوں گے۔(حاکم) جس قوم میں سوود خواری ہوگی اس پر  قحط سالی کا عذاب دائمی ہوگا (احمد) آج کوئی انسان اس پیشگوئی کی صداقت میں شک کرسکتا ہے ؟کونسا عذاب آسمانی ایسا ہے ہم پر نہیں آیا وہ کونسا سال ہے جس کے اندر قحط سالی نے اپنا تسلط ہم سے اٹھایا ہوآفتوں  مصیبتوں کی موسلا دھار بارش اطراف عالم میں ہورہی ہے ۔آج کل لوگوں نے سود خوری کو مال غنیمت سمجھ رکھا ہے بے تکلف علی الاعلان سود لیتے دیتے ہیں او رکچھ پرواہ نہیں کرتے  کہ اس کی کیسی ممانعت ہے لیکن یاد رکھو! جو بدن پالا گیا ہو لقمائے سود سے داخل جنت نہ ہو حضرت کا یہ فرمان ہے۔ من نبت لحمہ من الستحت فالنار اولی بہ کئی دفعہ بیہقی میں موجود ہے ہم لوگوں پر طاعون عذاب عام ہوگیا ہے۔اور کوئی علاج بھی کیسی ہی کوشش سے ایجاد کیوں نہ ہوا ہو مطلق مفید ہوا مگر مسلمانوں کی غفلتاب تک وہی ہے پس چکے برباد ہو چکے مگر اکڑ فوں نہیں گئی ۔وہی رفتار بے ڈھنگی جو پہلے تھی سو اب بھی ہے۔ بھائیو!۔اللہ کے آگے جھکو اللہ کے رسول کی ماتحتی اختیار کرو تاکہ اللہ اپنی رحمت کےدروازے تم پرکھول دے۔ اپنے عذابوں سے ہمیں نجات  دے ورنہ اندیشہ ہ ے کہ کہیں حالت بد سے بدترنہ ہوجائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں قسم اللہ کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے میری امت کےکچھ لوگ آرام و اطمینان ہنسی  خوشی بے خوف و خطرات کو سیئں گے اور صبح کو اللہ دفعتاً ان کی صورتیں مسخ کر دے گاکیونکہ وہ حرام کو حلال کئے ہوئے ہوں گے گانا بجانا شرابیں پینا سود کھانا ریشم پہننا ان کا شیوہ ہوگیا ہوگا ایک اور حدیث میں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ میری امت میں وہ لوگ جو شراب یتے ہیں اور ریشم ہنتے ہیں اور گانا سنتے ہیں اور سود کھاتے ہیں اور قطع رحمی کرتے ہیں ان کو پروردیگار عالم دنیا میں ہی طرح طرح کے عذاب کرے گا کہیں ان کی صورتیں مسخ کر دی  جائیں گی۔بندر اور سور بنادیئے جایئں گے۔کہیں زمین میں دھنسا دیئے جایئں گے کہیں آسمان سے پتھر برسائے جائیں گے۔کہیں آندھی اور طوفان سے برباد کی جائیں گے۔(بیہقی( اللہ اکبر۔باوجود اس قدر وعید شدید کے بھی جو مسلمان اس حرام کام سے نہیں بچتے یا توانہیں اللہ جل شانہ کی ذات پر ایمان ہی نہیں یا خوف خدا ان کے دلوں سے اٹھ گیا ہے یا وہ خدا کی باتوں پریقین نہیں رکھتے اس لئے کہ اگر یقین کامل ہوتا تو یقین سے عمل جدا نہیں ہوتا ہے دیکھیے پائخانہ پیشاب کی نجاست کاانسان کو یقین ہے آپ نے کبھی کسی صحیح المزاج آدمی کو اس کو کھاتے ہوئے نہ دیکھا ہوگا۔اسی طرح جس کو سود و شراب وغیرہ کی نجاست پر حسب فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم یقین ہے۔بھلا کیسے ممکن ہے کہ وہ  اس نجاست کو چھو بھی لے۔ہمارا یہ زمانہ وہ زمانہ ہے جس کی بابت پیغمبر آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔یاتی علی الناس زمان لا یبقی من الاسلام الا اسمہ ولا یبقی من القران الا رسمہ (بیہقی) یعنی میری امت پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں صرف اسلام کا نام ہی نام رہ جائے گا۔اور قرآن شریف  کے صرف حروف لکھے رہ جائیں گے۔نام تو مسلمان ہوگا مگر کام اسلام کے خلاف ہوں گے قرآن کریم کی تلاوت تو کریں گے مگر عمل سے کوسوں دور رہوں گے اور یہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک ایسا بھی زمانہ آئے گا جن میں سود خوری پھیل جائے گی اگر سود نہ کھائےگا تو غبار تو ضرور پہنچے گا (ابو داؤد)آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ قیامت کی نشانیوں میں سے شراب خوری زنا کاری سود خوری کا ظاہر ہونا بھی ہے (طبرانی)ایسے زمانہ میں اپنے کاروبار یا تجارت بیو پار  میں شریعت کی پابندی کرنا اجر عظیم حاصل کرنا ہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔التاجر الصدوق الامین مع النبیین والصدیقین والشہداء (ترمذی)یعنی تاجر سچا  امانت دار قیامت کونبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہوگا۔مسلمانوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں مبعوث ہوکر جہاں اور اصلاحیں کی تھی وہاں ایک اصلاح سود کی ممانعت ہے۔آپ کی  بعثت سے پہلے عام طور پر سود لیا جاتا تھا جب آپ مدینہ تشریف لے گئے سب سے پلے آپ نے سونے کو سونے کے بدلے چاند ی کو چاندی کے بدلے جب لیا جائے تو ادھار اور کمی بیشی کوسود قرار دے کرحرام فرمایا اس کے بعد عرب میں جو دونے چوگنے سود لینے کا رواج تھا اس کی حرمت کے بارے میں یہ آیت شریفہ نازل ہوئی۔ یَـٰٓأَیُّہَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ لَا تَأْکُلُوا۟ ٱلرِّبَو‌ٰا۟ أَضْعَـٰفًا مُّضَـٰعَفَةً الخ مسلمانو! دوگنا  چوگنا سود نہ لیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہوتاکہ تم فلاح پاؤ اور سن8 ہجری میں مطلق سود کے بارے میں سورۃ بقر کی یہ آیت نازل ہوئی۔ ٱلَّذِینَ یَأْکُلُونَ ٱلرِّبَو‌ٰا۟ لَا یَقُومُونَ إِلَّا کَمَا یَقُومُ ٱلَّذِی یَتَخَبَّطُہُ ٱلشَّیْطَـٰنُ مِنَ ٱلْمَسِّ ۚ الخ یعنی جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ اس طرح اٹھیں گے جیسے وہ شخص اٹھتا ہے جس کو شیطان نے چھو کرخبطی بنادیاہو۔پھر یہ آیت تھوڑے ہی وقفہ کے بعد نازل ہوئی۔ یَـٰٓأَیُّہَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّہَ وَذَرُوا۟ مَا بَقِیَ مِنَ ٱلرِّبَو‌ٰ الخ  اور مطلق سود حرام ہوا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت کے نازل ہوتے ہی لوگوں کو جمع کیا اور مسجد میں خطبہ سنایااور تمام سود ہی کاروبار لین دین حرام کردیا ۔چنانچہ سن9 ہجری میں اہل نجران سے یہ بھی  عہد لیا گیا کہ وہ سود نہ لیں اور سن10 ہجری میں حجۃ الوداع کے موقعہ پر جبکہ اسلام  کی تکمیل ہوتی ہے۔شاہ اسلام نے لاکھوں آدمیوں کے مجمع میں رخصتانہ نصیحتیں کرتے ہوئے صاف فرما دیا کہ سودی کاروبار باطل ہے گزشتہ سود نہ لیاجائے نہ دیا جائے عین اسی وقت یہ آیت ناز ہوتی ہے۔ ۚ الْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِینَکُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِی وَرَضِیتُ لَکُمُ الْإِسْلَامَ دِینًا ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ فِی مَخْمَصَةٍ غَیْرَ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ ۙ فَإِنَّ اللَّـہَ غَفُورٌ رَّحِیمٌ ﴿٣﴾ یعنی میں نے آج اپنا دین کامل کردیا اور اپنی نعمتیں تم پر تمام کیں اور تہارے لئے دین اسلام کو میں نے پسند کرلیا سلسلہ احکام الاسلام کی آخری کڑی حرمت سود کی آیت ہے (بخاری شریف( مسلمانو!فرمان خداوندی کو مد نظر  رکھو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ادب کرو  لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَکُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اپنی آوازیں نہ اٹھائو جس کام سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کر دیا اس کا خلاف کر کے تم کبھی سرسبز نہیں  رہ سکتے۔ فَلْیَحْذَرِ الَّذِینَ یُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِہِ أَن تُصِیبَہُمْ فِتْنَةٌ أَوْ یُصِیبَہُمْ عَذَابٌ أَلِیمٌ ﴿٦٣﴾ اللہ کے رسول کا خلاف کرنے والے کسی زبردست فتنہ یا عذاب درد ناک کیلئے امادہ رہیں۔ دوستو!اللہ کی ناراضگی رسول کی مخالفت اور عذاب آخرت  کا خوف  دل میں  رکھ کرسچے دل سے توبہ کرو سنو !رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں ۔التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ  گناہ سے توبہ کرنے والا گناہ نہ کرنے  والےکے برابر ہے۔والسلام وما علینا الا البلاغ (حررہ ابو العالیۃ المدعو محمد ہاشم محمدی ٹانڈوی عینی)(اخبار اہل حدیث امرتسرجلد21 شمارہ 5(   فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 152-166 محدث فتویٰ
Flag Counter