Maktaba Wahhabi

1796 - 2029
سود خور کی دعوت قبل کرنا کیسا ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص پابندی صوم وصلوٰۃ بلکہ فطرہ قربانی بھی ادا کرتاہے۔ شرک بھی نہیں کرتا صرف صود کھاتاہے۔ علاوہ سود کے کاشت کاری ودیگر کاروبار بھی ہے۔ ایسے شخص کی دعوت قبول کرنی چاہیے کہ نہیں؟. (مصلح الدین از جیرا مبالی ڈاک خانہ ہمت آیباد ضلع دینا جپور( الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شخص مذکور اگر جائز کمائی سے کھلائے تو بلاشبہ جائز ہے۔ سود سے کھلائے تو بلاشبہ ناجائز ہے۔ ملے جلے سے کھلائے تو مشتبہ ہے۔ (21 شوال43ہجری) فتاویٰ  ثنائیہ جلد 01 ص 621 محدث فتویٰ
Flag Counter