Maktaba Wahhabi

1801 - 2029
روپیہ آنے والے وقت کے حساب سے قرض دینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص کسی کو روپیہ دیتا ہے اس شرط پر کہ میں تم سے فلاں وقت میں غلہ لوں گا۔ اس وقت جو بھاؤہوگا۔ اس بھاؤ سے پانچ سیر یادس سیر زیادہ لوں گا۔ یہ حلال ہے یا حرام؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ صورت ناجائز ہے۔ بھاؤ مقرر کرلے بازاری بھائو سے واقع میں کم ہو یا زیادہ تو جائز ہے۔  (اہلحدیث امرتسر 7 زی الحجہ 1339ہجری) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 358 محدث فتویٰ
Flag Counter