Maktaba Wahhabi

1809 - 2029
آلو اور مکئی مال سودیہ میں نہیں ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک دکاندار کسی کو آلو کسی کو مکئی اس وقت اس شرط پر دیتا ہے کہ ہاڑی کے موقع پر یعنی گندم نئی آئے گی لےلوں گا یعنی جتنے آلویا مکئی دی ہے اتنی ہی گندم یا مکئی لے لوں گا کیا اس طرح کرنا جائز ہےجواب مد لل ہو ۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آلو اور مکئی اموال سودیہ میں نہیں ہیں اس لئے ان کی بیع میں اختلاف ہے ایک گروہ محدثین صورت مرقو مہ کی بیع جائز کہتا ہے قیاس کرنے والے منع کرتے ہیں۔    (اہلحدیث امر تسر نمبر۱۳،  ۲۴مارچ ۳۳ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 408 محدث فتویٰ
Flag Counter