Maktaba Wahhabi

1812 - 2029
کیا تجارتی نفع سود میں داخل ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ تجارت کے اندر منافع کے ساتھ خرید و فروخت ازروئے شرع کیا حکم رکھتا ہے کیا اس قسم کا خرید و فروخت سود کے اندر داخل ہے یا الگ ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! تجارت میں تو نفع ہی مقصود ہوتا ہے اگر بائع صاف کہہ دے کہ یہ چیز ایک روپے سے خریدی ہے اور اس پر اتنانفع لوں گا تو بھی جائز ہے اس کے سوا سائل کی مراد اگر کچھ اور ہو تو وہ واضح لفظوں میں بیان کرے،  (۱۸دسمبر۱۹۳۷ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 426 محدث فتویٰ
Flag Counter