Maktaba Wahhabi

1823 - 2029
اس شرط پر قرض دیا یہ سود میں داخل ہؤا یا نہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ تجارت کےلئے ایک شخص نے روپیہ مانگا ساہوکار نے سود تو قلب نہیں کیا مگر یہ کہا کہ تجارت میں جو کچھ منافع ہو اس میں آٹھواں حصہ میرا ، اس شرط پر قرض دیا یہ سود میں داخل ہوا یا نہیں اس طرح کا قرض جائز ہے یا نہیں ؟ قرآن و حدیث سے جواب فرمادیں ،  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! صورت مرقومہ میں شرکت ہے جو جائز ہے واللہ اعلم.، (۱۳فروری ۱۹۲۰ء؁) چند اشخاص نے ایک شخص سے ناراض ہو کر آپس میں یہ طے کیا کہ اس شخص کے کارخانے کا بناہوا مال فروخت نہ کیا جائے ، اور اس بات کو مستحکم کرنے کے لئے سب نے متفق الفاظ ہو کر یہ کہا کہ ہم میں سے جو کوئی بھی شخص مذکور کے کارخانے کا مال فروخت کرے گا اس کے نطفہ میں فرق سمجھا جائے گا چار ، چھ ماہ بعد ان اشخاص میں سے بعض نے اپنے عہد کے خلاف عمل کرنا شروع کر دیا،   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 474 محدث فتویٰ
Flag Counter