Maktaba Wahhabi

1833 - 2029
ٖغیرسودی بینک میں رقم رکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ آج کل حادثات بہت ہورہے ہیں اوردیت کا اداکرنا بہت مشکل ہوگیا ہے لیکن ہم ساتھیوں نے مل کر کچھ رقوم جمع کی ہیں اورانہیں بطورامانت بنک الراجحی میں رکھ دیا ہے،اس پر کچھ عرصہ بھی گزچکا ہے اور جب سال ہوجاتا ہے توہم اس کی زکوۃ بھی اداکرتے ہیں توسوال یہ ہے کیا اس بینک میں ہم اپنی یہ رقوم رہنے دیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بنک الراجحی میں ان رقوم کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ ہماری معلومات کے مطابق یہ بینک ان رقوم کو سود کے لئے استعمال نہیں کرتا۔     مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 321 محدث فتویٰ
Flag Counter