Maktaba Wahhabi

1876 - 2029
سودی ادارے میں ملازمت کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ وفاقی ملازمین بہبود فنڈ میں مُلازمت کرنا جائز ہے یا ناجائزہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ڈسکرپشن میں دی گئی آپ کی تفصیلات کے مطابق آپ کے ادارے کا کام سودی ہے ۔اور سودی ادارے میں کام کرنا قطعا ًناجائز اور حرام ہے۔ صحیح مسلم میں حضرت جابر روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے : (لعن رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال:ھم سواء)( 8951) ’’سود کھانے والے ،سودکھلانے والے،سود لکھنے والے اور سود پر گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی،اور فرمایا:کہ گناہ میں سب برابر ہیں۔‘‘ آپ کو چاہئے کہ آپ جتنی جلدی ہو سکے اس ادارے کی نوکری کو چھوڑ کر کوئی دوسری حلال ملازمت تلاش کریں۔بے شک اللہ تعالی رازق ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter