Maktaba Wahhabi

1928 - 2029
نوکری کی خاطر رشوت دینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک آدمی اپنے حق کے لیے رشوت دیتا ہے کیونکہ رشوت کے بغیر اس کا کام نہیں بنتا اس کو حق نہیں ملتا۔ اس صورت میں کیا رشوت دینا ٹھیک ہے مجھے نوکری کی ضرورت ہے آسامیاں بھی خالی ہیں اس ملک کا شہری ہونے کے ناطے حق بھی بنتا ہے لیکن بغیر رشوت کے کوئی پرسان حال نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!  رشوت بہرحال رشوت ہے زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے اپنا حق لینے کے لیے رشوت کسی کا حق غصب کرنے کے لیے رشوت کی طرح نہیں۔ وباللہ التوفیق احکام و مسائل خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 393 محدث فتویٰ
Flag Counter