Maktaba Wahhabi

1952 - 2029
(259) سرکاری یا غیر سرکاری کمپنیوں میں کام کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ تمام سرکاری یا غیر سرکاری اداروں یا کمپنیوں میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جن میں سودی کاروبار یا لین  دین ہوتا ہے۔جب کہ ہم صرف کام سے تعلق رکھتے ہیں۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سرکاری یا غیر سرکاری وہ ادارے جن کی بنیاد سود پر ہو ان میں ملازمت اختیار کرنا ناجائز ہے کیوں کہ اس  جرم میں ملازم بھی شریک کار سمجھا جائے گا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص563 محدث فتویٰ
Flag Counter