Maktaba Wahhabi

1962 - 2029
سرکاری ملازم کا پرائیویٹ پاسپورٹ پر حج السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں سرکاری ملازم ہوں لیکن میرا پاسپورٹ غیر سرکاری یعنی پرائیویٹ ہے۔ ایسی صورت میں حج پر جانے سے کیا میرا حج صحیح ہوگا یا میں گناہ گار بنوں گا۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! میرے خیال میں پاسپورٹ سب لوگوں کا ایک جیسا ہی ہوتا ہے،اس میں سرکاری اور پرائیویٹ کی کوئی تفریق نہیں ہوتی ہے۔اور اگر ہوتی بھی ہے تو اس کا حج کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ توضرورت کے تحت بنوانا پڑتا ہے۔اس سے آپ پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔ہاں البتہ اگر آپ اس پاسپورٹ کےذریعے کوئی ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں تو پھر اس کا گنا ہ ہو سکتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter