Maktaba Wahhabi

1972 - 2029
ملٹی نیشنل کمپنیاں ٹرام کمپنی کے شئیر السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اب میرا ارادہ یہ ہے کہ ٹرام کمپنی کے شئیر پا نچ سوروپے یا زائد کمی سے فروخت ہوتے ہیں چھ ماہ کے بعد جو کمپنی آتی ہے اس میں سے حصہ دار پر تقسیم ہوتے ہیں کوئی وقت پر زائد روپے ملتے ہیں کوئی وقت پر کمی روپے ملے کبھی یا فروٹ یعنی انٹیسنل وینسی ہو  جاتی ہے تو بہت نقصان ہوتا ہے ، گویا سب روپے چلے جاتے ہیں اس طرح سے کام شریعت میں کچھ نقصان ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! نفع و نقصان میں شرکت ہو تو جائز ہے شرکت سے کام کرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں ہؤا ہے اللہ اعلم،  (اہلحدیث امرتسر نمبر ۲۳،  ۲۷جنوری ۳۳ء؁)   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 407 محدث فتویٰ
Flag Counter