Maktaba Wahhabi

1973 - 2029
ٹیلی نار کمپنی کا اکاونٹ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ٹیلی نار کمپنی نے اکا ونٹ کی سہولت دی ہے ۔جس اکاونٹ ہولڈر کی رقم ٢٠٠٠ یا اس سے زائد ہو اس کو روزانہ ٦٠ منٹ اورمیسج ملتے ہیں ۔کم رقم ہونے پر نہیں ۔کیا یہ سود ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بظاہر تو اس میں سود کی کوئی صورت سمجھ میں نہیں آتی ہے،کیونکہ یہ بھی دیگر کی طرح کا ایک پیکج ہے اور پھر یہ جو 60 منٹ ملتے ہیں یہ بالکل فری نہیں ہیں بلکہ میرے علم کے مطابق اس پر بھی شاید کوئی کٹوتی ہوتی ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز وہ مہنگی کر دیتے ہیں،اور ساٹھ منٹس کے بعد کال بھی مہنگی ہو جاتی ہے۔اس حوالے سے اگر مزید تفصیلات مہیا ہوجائیں تو معاملہ مزید نکھر سکتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter