Maktaba Wahhabi

1977 - 2029
بینک میں نوکری کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ (1) میں یونائٹیڈ بینک میں منیجر ہوں کیا میری نوکری شرعاً جائز ہے اور خاندان کی کفالت بھی میرے ذمہ ہے؟ (2) آیا آج کل بلا سودی شراکتی کھاتہ کی بینکاری جائز ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! (1) آپ کی نوکری بالکل ناجائز اور حرام ہے اس کو آپ پہلی فرصت میں چھوڑ دیں اور کوئی حلال کاروبار اختیار فرمائیں اللہ پر توکل کریں یقینا وہ آپ کی مدد فرمائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ کیونکہ آپ نے محض اسی کی رضا کے لیے اس ملازمت کو چھوڑنا ہے۔ (2) بلا سود بینکاری کی کوئی صورت آپ لکھ بھیجیں ان شاء اللہ تعالیٰ کتاب وسنت کی روشنی میں اس کا حکم واضح کیا جائے گا۔ وباللہ التوفیق احکام و مسائل خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 389 محدث فتویٰ
Flag Counter