Maktaba Wahhabi

1985 - 2029
کیاسعودی عرب میں کام کرنے والے بینکوں میں شراکت کی جاسکتی ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیاسعودی عرب میں کام کرنے والے بینکوں میں مثلا البنک السعودی الامریکی،اورالبنک السعودی التجاری المتحدوغیرہ جنہوں نے خریداری کے لئے اپنے حصص کا اعلان کیا ہے ،حصص خرید کرکیا شراکت کی جاسکتی ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سودی بینکوں کے حصص خریدنا جائز نہیں ہے ،نیز بینکوں وغیرہ کے ساتھ سودی معاملات بھی جائز نہیں ہیں کیونکہ یہ بھی گناہ اورظلم کے کاموں میں تعاون ہے ارشادباری تعالی ہے: ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَی الْبِرِّ‌ وَالتَّقْوَیٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المائدۃ۲/۵) ’’اور (دیکھو) نیکی اورپرہیزگاری کےکاموں میں ایک دوسرےکی مددکیاکرواورگناہ اورظلم کےکاموں میں مددنہ کیاکرو۔‘‘  مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 318 محدث فتویٰ
Flag Counter