Maktaba Wahhabi

245 - 2029
(226) داڑھی کالی کر نا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جو شخص داڑھی کو کا لے سیا ہ  رنگ  سے رنگے  اس کے با ر ے  میں کیا حکم ہے ؟  کیا ایسا  کر نے وا لا گنہگا ر ہو گا  یا نہیں ؟  داڑھی کو منڈانے  اور کا لا کر نے  میں  کیا فر ق ہے ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! داڑھی اور سفید با لو ں  کو  مہندی  وسمہ  وغیرہ  سے  رنگنے  کی شرعی طور پر اجا زت  ہے  لیکن کا لے  رنگ  کی اجا ز ت نہیں  ہے  نبی کریم ﷺ  کی صحیح  احا دیث  سے  اسی طرح  ثا بت  ہے چنا نچہ  حضرت جا بر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مر وی  ہے کہ : جئ بابی قحافة یوم الفتح الی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وکان راسہ ثغامة فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذہبوا بہ الی بعض نسائہ فتغیر بشئ واجتنبوا السواد(صحیح مسلم ح:٢١-٢) فتح مکہ کے دن  " ابو قحا فہ (حضرت  ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے وا لد ) رسول اللہ ﷺ کی خد مت میں لا یا گیا  تو ان کا سر  ثغامہ1  کی ما نند تھا  رسول اللہ ﷺ نے فر ما یا  انہیں  ان کی  کسی خا تو ن  کے پا س  لے جا ئو  جو ان کے بالوں  کو کسی  چیز  سے رنگ  دے   لیکن  انہیں  سیا ہ  رنگ سے  بچا نا ۔" مسند احمد کی ایک روا یت ہے  کہ اگر میں کسی بو ڑھے آدمی کو  ان کے گھر ہی میں رہنے کی اجا ز ت دیتا   تو ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی عزت افزا ئی کی وجہ سے  ابو قحا فہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پا س  خو د چل کر جا تا  حضرت ابو قحا فہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  مسلما ن ہو گئے ان  کے سر اور داڑھی  کے با ل  ثغا مہ  کے پھولو ں  کی ما نند  سفید  تھے  رسول اللہ ﷺنے فر ما یا ۔ ان احسن ما غیرتم بہ ہذا الشیب الحناء والکنتم (سنن ابی دائود) (۱)۔ثغامہ ایک قسم کاسفید پھولوں والا پودا ہے۔ ''سب سے بہترین چیز  جس سے تم سفید با لو ں کو رنگو وہ مہندی اور وسمہ  ہے۔'' داڑھی کو منڈوانا اور کا لے رنگ سے  رنگنا  دونوں ممنوع ہیں لیکن منڈانا کا لے رنگ سے رنگنے کی نسبت زیا دہ سخت گناہ ہے ۔ ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج1 ص38
Flag Counter